ایبٹ آباد، ٹریفک پولیس کی سرکل سٹی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری

جمعہ 2 مئی 2025 13:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد قمر حیات خان کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کی سرکل سٹی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے مطابق سرکل ڈی ایس پی سعید یدون کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس اہلکاروں کی لارہ اڈہ، بائی پاس، فوارہ چوک، لنک روڈ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اردگرد اور دیگر مقامات پر منی اڈے، پارکنگ، ون وے کی خلاف ورزیوں اور تجاویزات( ریڑیوں و تھڑوں) کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بنا ہیلمٹ، کمسن موٹر سائیکل سواروں، اپلائیڈ فار یا فینسی نمبر پلیٹ والے موٹر سائیکلوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :