Live Updates

دہشتگردی کی روک تھام کیلئے پہرہ داری کا نظام بحال کیا جائے ،شوکت جاوید میر

بیرون آزاد کشمیر علاج معالجہ ایمبولینس سروس پر اٹھنے والے اخراجات حکومت سطح پر فوری مہیا کرنے کیلئے فنڈز مختص کئے جائیں

جمعہ 2 مئی 2025 14:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)آل پارٹیز الائنس نے سانحہ پہلگام کے بعد فالس فلیگ آپریشن سے پاک بھارت بڑھتی کشیدگی اور جارحیت کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر وادیء لیپہ سمیت لائن آف کنٹرول کے تیرہ انتخابی حلقوں پر بنکرز کی ہنگامی تعمیرات سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں این سی سی کی ٹریننگ ہسپتالوں میں ماہر ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف کی تعیناتی، مکمل فٹ ایمبولینس سروسز سمیت عوامی مفادات پر مبنی گیارہ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ حکومت کو پیش کر دیا گزشتہ روز گیارہ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ جاری کرنے کے موقع پر میڈیا کو بریفننگ دیتے ہوئے آل پارٹیز الائنس کے چیئرمین امیدوار اسمبلی حلقہ سات لیپہ ویلی شوکت جاوید میر نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ فوجیوں اور نوجوان رضاکاروں پر مشتمل دفاعی کمیٹیاں قائم کر کے بلا معاوضہ اسلحہ لائسنس اور فسٹ ایڈ کی تربیت کیلئے ہنگامی اقدامات کے ساتھ دہشتگردی کی روک تھام کیلئے پہرہ داری کا نظام بحال کیا جائے اور بڑے چھوٹے صحت کے مراکز اور بیرون آزاد کشمیر علاج معالجہ ایمبولینس سروس پر اٹھنے والے اخراجات حکومت سطح پر فوری مہیا کرنے کیلئے فنڈز مختص کئے جائیں جبکہ غیر ضروری خوف و ہراس پیدا کرنے کے بجائے اعتماد سازی اور مشاورت کو فروغ دینے کیلئے عسکری و سول انتظامیہ بلدیاتی ممبران پر مشتمل مانیٹرنگ سیل بنائے جائیں انھوں نے کہا کہ نقل مکانی روکنے کی خاطر نوجوانوں کو آسان شرائط پر بلا سود قرضے دیکر جملہ اداروں میں زیر تعلیم طلباء طالبات کی فیسوں سمیت سٹیشنری مفت فراہم کر کے مالیاتی اداروں کے بقایاجات کی وصولی دو سالوں کیلئے التواء میں رکھ کر یوٹیلیٹی بلات معاف کئے جائیں اسی طرح گندم آٹا روزمرہ کی ضروریات زندگی ایک سال کی ضرورت کے مطابق ذخیرہ کی جائیں شوکت جاوید میر نے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی کردار کشی اداروں کی ہرزہ سرائی کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لا کر یونین کونسل ہا کی سطح پر سوشل میڈیا کا سیٹ اپ عمل میں لایا جائے انھوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور قومی سلامتی کے اداروں کی کثیر المقاصد پالیسیوں کو سراہتے ہوئے انکے شانہ بشانہ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کا یقین دلایا اور کہا کہ پاکستان اور افواج پاکستان اہل کشمیر کی ریڈ لائن ہیں اور مظبوط وفاق ہمارے ایمان کا جزوِ لاینفک ہے بھارت اور اسرائیل دونوں قابضین ممالک ہیں اور پاکستان محافظ اور اسکی سیاسی وعسکری قیادت انسانی حقوق کے احترام کو ملحوظ رکھنے والی اعلیٰ ظرف سوچ کی کھلی کتاب ہے شوکت جاوید میر نے کہا کہ بھارت کے جعلی خود ساختہ اقدامات نے پوری پاکستانی کشمیری قوم کو متحد کر کوہ ہمالیہ بنا کر رکھ دیا ہے اور سبز ہلالی پرچم ہمارے ایمان اور قومی غیرت کا ترجمان ہے
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات