Live Updates

بھارتی فوج میانمار،بنگلہ دیشی سرحد پر بھی الرٹ

جمعہ 2 مئی 2025 14:35

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)بھارت کے ذرائع ابلاغ میں جنگ کا جنون بدھ کی شام سے ٹھنڈا پڑنا شروع ہوگیا ہے۔ دوسری جانب بھارت نے بنگلہ دیش کی سرحد پر بھی فوج الرٹ کردی ۔ اس سے پہلے بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ ڈاکٹر یونس نے فوجی تیاریوں کے حوالے سے ایک بیان دیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں پہلگام حملے کے بعد یہ بھارتی ذرائع ابلاغ ہی تھے جنہوں نے پاکستان پر الزامات عائد کیے اور ریزسٹنس فرنٹ کے نام سے ذمہ داری قبول کرنے کا جھوٹا بیان بھی شائع کیا۔ انہی بھارتی ذرائع ابلاغ نے یہ دعوی بھی کیا کہ حملہ آوروں نے بھارتی سیاحوں کو ان کا مذہب پوچھ کر ہلاک کیا۔دوسری جانب بھارت نے میانمر اور بنگلہ دیش کی سرحدوں پر بھی فوج کو الرٹ کردیا ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات