Live Updates

پہلگام واقعہ کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو بدنام کرنے کی سازش لگتا ہے، رانا محمد قاسم نون

جمعہ 2 مئی 2025 18:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)چیئرمین خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون نے پہلگام واقعے پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پہلگام واقعہ کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو بدنام کرنے کی سازش لگتا ہے۔ اپنے بیان میں قاسم نون نے کہاکہ پہلگام واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، افسوسناک واقعہ میں انسانی جانوں کے نقصان پر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ واقعہ دنیا کے سب سے زیادہ فوجی نگرانی والے علاقے میں پیش آیا۔چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہاکہ حملہ آور فوجی وردی میں ملبوس تھے، اس میں بھارتی حکومت کی ماضی کی کارروائیوں کی جھلک نظر آتی ہے۔رانا محمد قاسم نون نے کہاکہ واقعہ کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو بدنام کرنے کی سازش لگتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پہلگام واقعہ پر بغیر شواہد کے بھارت کا موفف ناقابلِ قبول ہے، عالمی برادری پہلگام واقعے کا نوٹس لے۔

رانا محمد قاسم نون نے کہاکہ پاکستان نے پہلگام واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ چیئر مین کشمیر کمیٹی نے کہاکہ دنیا بھارتی ریاستی پروپیگنڈے پر خاموش نہ رہے، کشمیری عوام 77 سال سے حقِ خودارادیت کے منتظر ہیں۔ چیئر مین کشمیر کمیٹی نے کہاکہ بھارتی حکومت کی جعلی کارروائیاں کشمیریوں کا حق نہیں چھین سکتی۔ رانا محمد قاسم نون نے کہاکہ بھارت کے جنگی عزائم خطے کے امن کیلئے بڑا خطرہ ہے، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نا سمجھا جائے۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہاکہ پاکستان تمام علاقائی اور عالمی فورمز پر کشمیر عوام کی جدو جہد کی حمایت جاری رکھے گا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات