چیئرمین میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی نے زور بازار شمالی، مولابخش وارڈ میں جاری سیوریج منصوبے کا تفصیلی دورہ

جمعہ 2 مئی 2025 21:28

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2025ء) چیئرمین میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی نے زور بازار شمالی، مولابخش وارڈ میں جاری سیوریج منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ یہ منصوبہ رکن صوبائی اسمبلی، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے فنڈز سے مکمل کیا جا رہا ہے۔چیئرمین بلخ شیر قاضی نے موقع پر موجود عملے سے کام کی رفتار اور معیار سے متعلق تفصیلات حاصل کیں اور اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہری سہولیات کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے اور شہریوں کو بنیادی سہولیات مہیا کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین تربت نے مولابخش وارڈ کے کونسلر مولابخش اور معاون کونسلر سمیرفدا کی محنت، تعاون اور کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وارڈ سطح پر نمائندوں کی متحرک موجودگی ترقیاتی کاموں کے موثر نفاذ کی ضمانت ہے۔چیئرمین بلخ شیر قاضی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی میں اپنا کردار ادا کریں اور مسائل کی نشاندہی کے لیے بلدیاتی اداروں سے رابطے میں رہیں تاکہ شہر کی ترقی کا عمل مزید تیز ہو سکے۔