پنجاب یونیورسٹی میں ڈچ سفیر اور ہاکی اولمپین کی آمد

جمعہ 2 مئی 2025 23:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)ڈچ سفیر ہینی فوکل اور نیدر لینڈ کے ہاکی اولمپین بوولینڈر نے پنجاب یونیورسٹی شعبہ سپورٹس کا دورہ کیااورڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شبیر سرورسے ملاقات کی۔ اس موقع پر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے خواجہ جنید ، رضوان انور، فٹ بالر کائنات و دیگر نے شرکت کی۔ تقریب میں نامور ڈچ کھلاڑی کے اعزاز میں ہاکی، فٹ بال اور باسکٹ بال کے میچ ہوئے جس میںبوولینڈرنے میچ کھیلتے ہوئے کھلاڑیوں کو ہاکی کے داؤ پیچ بھی سکھائے ۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میںڈچ سفیر ہینی فوکل نے پنجاب یونیورسٹی میں خواتین کھلاڑیوں کی کارکردگی کو قابل تحسین قرار دیا۔ہاکی اولمپئن بوولینڈر نے کہا کہ1990ء لاہورمیں ہونے والے ہاکی کے فائنل میں انہوں نے دو گول کئے تھے اور آج کئی برس بعد لاہور آکر بہت اچھا لگا۔انہوں نے پنجاب یونیورسٹی اور پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کا شکریہ ادا کیا۔ ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر شبیر سرور نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کے ویژن کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں۔ڈائریکٹر سپورٹس کی دعوت پر ڈچ سفیراورہاکی اولمپئن نے پنجاب یونیورسٹی دوبارہ آنے کا وعدہ کیا۔