اے ڈی بی کے تعاون سے 19ارب روپے لاگت سے بننے والا منصوبہ پیہور ہائی لیول کنال تکمیل کے مراحل میں داخل

منصوبے کی تکمیل سے 2لاکھ 50ہزار کنال زمین سیراب ،36ہزار مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئینگے،عبدالکریم تورڈھیر

جمعہ 2 مئی 2025 19:40

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم تورڈھیر نے کہا ہے کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی تعاون سے 19ارب روپے کی خطیر لاگت سے بننے والا منصوبہ پیہور ہائی لیول کنال تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا جس سے دو لاکھ پچاس ہزار کنال زمین سیراب ہونے کے علاوہ 36ہزار مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے، صوابی پریس کلب (رجسٹرڈ) کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لییسنجیدہ اقدامات کر رہی ہے صوابی کی زمینوں کو زیر کاشت لانے کے لیے شاہ منصور ، جلسئی ، جلبئی ، اور تحصیل لاہور کے مختلف بنجر زمینوں پر پیہور ہائی لیول کنال منصوبے کی شکل میں ایک لمبا جال بچھایا جا رہا ہے ہمارا مشن یہی ہے کہ کسانوں کو صاف اور بلا تعطل پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، بحثیت ایم پی اے اپنے حلقے اور ضلع صوابی کے عوام کے خادم اعلی کی حیثیت سے صوابی کے زمینداروں کے حقوق کی جنگ کے لیے ایک لمبے عرصے تک سر توڑ محنت کی جس کے بعد ہم اپنے مشن میں کامیاب ہوئے اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی تعاون سے صوابی میں 19 ارب روپے کی خطیر لاگت سے بننے والا پیہور ہائی لیول کنال منظور کرایا بنیادی طور پر پراجکٹ ڈیزائن میں اس ہائی لیول کنال کو چار مختلف لاٹ میں تقسیم کیا گیا ہے جس کا لاٹ 1 اور لاٹ 2 پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے جو کہ تحصیل صوابی کے مختلف علاقوں اور شام منصور میرہ زمینوں کو سیراب کر رہی ہے منسٹر عبدالکریم خان تورڈھیر نے کہاں کہ لاٹ 3 گاں باجا سے چھوٹا لاہور تک پائپ لائن کی شکل میں آئے گا اس میں پانی کا بہا 250 کیوسک ہوگا جوکہ 30 جون 2025 تک پایا تکمیل تک پہنچے گا جس سے تحصیل چھوٹا لاہور کے مختلف زمینوں کو سیراب کیا جا سکے گا اور یہ لاٹ 98 ناکوں پر مشتمل ہوگا اسی پائپ لائن کے ساتھ بائی پاس بھی بنائے جا رہے جس پر بھی کام تیزی سے جاری ہے اس بائی پاس سے صوابی سٹی اور امن چوک میں ٹریفک کے تمام تر مسائل بھی مکمل طور پر حل ہو جائیں گے پیہور ہائی لیول کنال منصوبے کے لاٹ 4 سیجلبئی میرہ اور ضلع نوشہرہ کے مغلکی اور نندرک میرہ کی 70ہزار کنال زمین زیر کاشت لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :