پاکستان انقلابی پارٹی کے زیر اہتمام مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

جمعہ 2 مئی 2025 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء) پاکستان انقلابی پارٹی کے زیر اہتمام مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پارٹی کے چیف آرگنائزر آصف علی چوہدری نے کی جبکہ مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ کونسل کے قائم مقام چیئرمین چودھری اختر عباس تھے ۔تقریب سے پاکستانی انقلابی پارٹی کے مرکزی رہنمائوں ،مزدوروں ،وکلاء ، صحافیوں اور کسان رہنمائوں نے بھی خطاب کیا ۔

مقررین نے پاک بھارت کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے اگر جارحیت کی تو دشمن سے پہلے بارڈر پر منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہم موجود ہوں گے ۔چودھری اختر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یورپ جتنا مرضی قانون سازی کرے مگر دین اسلام نے جو مساوات محمدی اسوہ حسنہ مزدوروں کے لیے دیا ہے اس اس کی سب سے خوبصورت مثال یہ ہے کہ مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری دے دی جائے ۔

(جاری ہے)

پاکستان انقلابی پارٹی کے چیئرمین مشتاق احمد سلطان نے کہا کہ آج کے اس عظیم الشان اجتماع نے ثابت کر دیا کہ عوامی جمہوری انقلاب پاکستان کے دروازے پر دستک دے چکا ہے ۔اس موقع پر عوامی فلاحی پارٹی کے چیئرمین شیراز الطاف نے بھی خطاب کیا جبکہ شرکاء میں توقیر صادق ،شاہد خان ،سید مفتی عاشق حسین و دیگر رہنمائوں نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔