سیکرٹری محکمہ سپشیلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری، چھٹیاں منسوخ

جمعہ 2 مئی 2025 21:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) سیکرٹری محکمہ سپشیلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکشن میں محکمانہ متبادل آرڈر مورخہ 28.04.2025 کے تسلسل میں مجاز اتھارٹی نے ہر طرح کی چھٹی منسوخ کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں رخصت خاص،رخصت عام،ای او ایل(سوائے ایکس پاکستان رخصت،حج کی رخصت،عمرہ کی رخصت،علاج کی رخصت،زچگی کی رخصت،تعلیمی رخصت اور عدت کی رخصت)کے علاوہ ڈاکٹروں/نرسوں اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز جو کے محکمہ صحت کے خصوصی انتظامی امور کی دیکھ بھال اور محکمہ طبی تعلیم کے ماتحت کام کرتے ہیں کی چھٹیاں اگلے حکم نامہ تک منسوخ کر دی گئیں ہیں جبکہ متعلقہ ڈاکٹروں/نرسوں اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز جو چھٹی پر چلے گئے ہیں، انہیں ہدایت کی گئ ہے کہ وہ فوری طور پر محکمے/ان کے اداروں کو رپورٹ کریں ۔

تعمیل نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف PEEDA ایکٹ 2006 کی تادیبی کارروائی شروع کی جائے گی۔