Live Updates

م*احسان اللہ منصور کا خطبہ جمعہ: پہلگام واقعہ پر بھارت کا جھوٹا پراپیگنڈا بے نقاب

جمعہ 2 مئی 2025 21:00

(راولپنڈی (آن لائن) مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد زون کے صدر احسان اللہ منصور نے مسجد القدس صدر راولپنڈی میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت نے بغیر کسی تحقیق کے پاکستان پر الزام دھر کر اپنی پرانی روش دہرائی ہے۔ دنیا کا سب سے جھوٹا میڈیا بھارت کا ہے جو روز نئے شوشے چھوڑ کر شرمندگی کا شکار ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنگ کا ماحول سنجیدہ معاملہ ہے، ہمیں میمز اور مذاق کے بجائے نبی کریمؐ کی تعلیمات سے جنگی حکمت عملی سیکھنی چاہئے۔

بھارت کی 9 لاکھ فوج مجاہدین کے سامنے بے بس ہے، اور وہ اپنی شکست کا بدلہ عوام، مساجد اور گھروں پر حملے کرکے نکالتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کا پاکستان سے محبت بھرا رویہ خوش آئند ہے۔ عالمی برادری بھارت کے ساتھ اس کی بڑی مارکیٹ کی وجہ سے کھڑی ہوتی ہے، مگر ہمیں قومی یکجہتی سے دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان کا ہر بچہ ملک و فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات