نوجوانوں کا بجٹ 26-2025 میں تمباکو مصنوعات پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ
جمعہ 2 مئی 2025 22:50
(جاری ہے)
انھوں نے تمباکو کے خلاف مضبوط اقدامات کی فوری ضرورت پر زور دیا، جو ملک میں بیماریوں اور معاشی دباؤ کا ایک بڑا سبب ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمباکو مصنوعات پر ٹیکس میں اضافہ عوام بالخصوص نوجوانوں میں تمباکو کے استعمال کو کم کرنے کے لیے عالمی سطح پر تجویز کردہ انتہائی موثر حکمت عملی ہے۔ انھوں نے تمباکو نوشی کو پاکستان کے نوجوانوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمباکو نہ صرف ہماری صحت بلکہ ہمارا مستقبل بھی چھینتا ہے ۔ ہمیں متحد ہو کر اپنے نوجوانوں کو اس لعنت سے بچانا ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپارک کے پروگرام مینجر ڈاکٹر خلیل احمد نے کہا کہ بچے اور نوجوان تمباکو انڈسٹری کا سب سے کمزور ہدف ہیں۔ "تمباکو پر ٹیکس بڑھانا نہ صرف جانیں بچائے گا بلکہ ہمارے نظام صحت پر معاشی بوجھ کو بھی کم کرے گا۔ ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز سپارک محترمہ خالدہ احمد نے ایک صحت مند نسل کی تشکیل اور اس کے معیشت پر اثرات کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو ایک صحت مند مستقبل کے لیے بااختیار بنانا صرف اخلاقی فرض نہیں بلکہ معاشی ضرورت بھی ہے۔ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز راولپنڈی/اسلام آباد چوہدری محمد اکرم نے تعلیمی اداروں کے کلیدی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کو تمباکو کے استعمال کے خلاف قیادت کرنی چاہیے، تاکہ ہمارے طلباء میں صحت مند عادات اور روشن مستقبل کی تشکیل ہو۔اس مہم کے دوران نوجوان مہینہ بھر تمباکو مخالف سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں گے۔ ان کی سرگرمیوں میں آگاہی کلبز کا قیام، تربیتی نشستوں میں شرکت، تقریری مقابلے، پوسٹر ڈیزائن کرنا، سوشل میڈیا مہمات چلانا، اور ویڈیو پیغامات بنانا شامل ہوں گے، جو 31 مئی 2025 کو عالمی یوم انسداد تمباکو کی شاندار تقریبات پر منتج ہوں گی۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے،خواجہ آصف
-
پاک-چین دوستی نے ہر امتحان کا سامنا کیا ہے، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیراعظم
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزی اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
-
درگاہ لعل شہباز قلندر کے منیجر اوقاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
-
شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب آمد ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد
-
سندھ میں ریبیز سے 35 اموات، محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
-
نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق
-
پنجاب میں 40 پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل فعال، 336مریضوں کی جانیں بچائی گئیں‘ عظمیٰ بخاری
-
سرگودھا کے ٹریفک حادثات میں دو بھائی اور لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق
-
ہڈیارہ میں 23 سالہ لڑکی نے زہریلی کھا کر خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.