Live Updates

پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ ، عام آدمی بھی ٹرین میں موجود لگژری سیلون بک کراسکیں گے

وزیراعظم، وزیر، چیئرمین ریلوے کے سیلون مسافروں کیلئے دستیاب ہوں گے، کرایہ انتہائی مناسب رکھنے کا فیصلہ

جمعہ 2 مئی 2025 22:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)پاکستان ریلوے نے عام آدمیوں کیلئے بھی ٹرین میں لگژری سیلون بکنگ کرانے کی سہولت پیش کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے نے اہم فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت ریلوے کے 5لگژری سیلون بھی اب عوام کی رسائی میں ہوں گے اور کوئی بھی مسافر لگژری سیلونز کی بکنگ کروا سکے گا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم، وزیر، چیئرمین ریلوے کے سیلون مسافروں کیلئے دستیاب ہوں گے، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور آئی جی ریلوے کے سیلون کی بھی بکنگ ہو سکے گی۔ریلوے کے مطابق مسافروں کی سہولت کیلئے کرایہ انتہائی مناسب رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات