Live Updates

اپریل کے دوران کور انفلیشن میں مزید 0.3 فیصد تنزلی

جمعہ 2 مئی 2025 22:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)ملک بھر میں اپریل کے دوران کور انفلیشن میں مزید 0.3 فیصد تنزلی ہوئی جو مارچ میں 0.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق کنزیومر پرائس انڈیکس سے پیمائش کردہ مہنگائی گزشتہ برس اپریل میں 17.3 فیصد رہی تھی۔پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی 0.8 فیصد کم ہوئی جبکہ یہ گزشتہ مہینے 0.9 بڑھی تھی تاہم اپریل 2024 میں یہ 0.4 فیصد نیچے آئی تھی۔

اعداد و شمار کے پتا چلتا ہے کہ اپریل کے دوران شہری علاقوں میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کم ہو کر 0.5 فیصد تک آگئی، جو گزشتہ مہینے 1.2 فیصد اور اپریل 2024 میں 19.4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ماہانہ بنیادوں پر اپریل 2025 میں مہنگائی میں 0.7 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ گزشتہ مہینے یہ 0.8 فیصد بڑھی تھی اور اپریل 2024 میں 0.1 فیصد کم ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

اپریل کے دوران دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح سالانہ بنیادوں پر 0.1 فیصد کم ہوگئی، جبکہ ماہانہ بنیادوں پر یہ ایک فیصد کمی ہوئی، جس میں گزشتہ مہینے 1.1 فیصد اضافہ تھا جبکہ اپریل 2024 میں دیہی علاقوں میں مہنگائی 0.9 فیصد کم ہوئی تھی۔

ادھر، حساس قیمت انڈیکس کے پیمائش کردہ مہنگائی سالانہ بنیادوں پر اپریل میں 3.2 فیصد کم ہوئی، اس کے مقابلے میںیہ گزشتہ مہینے 2.3 فیصد رہی تھی جبکہ اپریل 2024 میں 21.6 فیصد مہنگائی ریکارڈ کی گئی تھی۔اپریل 2025 میں ماہانہ بنیادوں پر ایس پی آئی مہنگائی میں 1.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی، جبکہ ایک ماہ قبل اس میں 0.1 فیصد تنزلی ہوئی تھی اور اپریل 2024 میں یہ 0.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

تھوک قیمت سے پیمائش کردہ افراط زر اپریل 2025 میں 2.2 فیصد گری، جبکہ مارچ میں یہ 1.6 فیصد کم ہوئی تھی، تاہم اپریل 2024 میں یہ 13.9 فیصد بڑھی تھی۔شہری علاقوں میں کور انفلیشن جس میں انرجی اور غذائی اشیا ء کو شامل نہیں کیا جاتا اپریل 2025 میں سالانہ بنیادوں پر کم ہو کر 7.4 فیصد پر آگئی جو پچھلے مہینے 8.2 فیصد جبکہ اپریل 2024 میں 13.1 فیصد بڑھی تھی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات