قائمہ کمیٹی میں منظور ہونے والے مائنز اینڈ منرل بل کے ڈ رافٹ اور اسمبلی میں منظور ہونے والے بل کے ڈرافٹ میں فرق ہے،اپوزیشن اراکین کا اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال

جمعہ 2 مئی 2025 23:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے الزام عائد کیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں منظور ہونے والے مائنز اینڈ منرل بل کے ڈ رافٹ اور اسمبلی میں منظور ہونے والے بل کے ڈرافٹ میں فرق ہے ، میراسد بلوچ کے علاوہ تمام اپوزیشن اراکین کا ایوان سے واک آوٹ ،،اسپیکر صوبائی اسمبلی عبدالخالق اچکزئی نے معاملے کی تحقیقات کرانے اور ذمہ داروں کو سزا دینے کا اعلان کردیا ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مائنز اینڈ منرل بل پر دوبارہ مشاورت کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا ،جے یوآئی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن رکن اسمبلی زابد علی ریکی نے کہا کہ مائنز اینڈ منرل بل جو ہم نے قائمہ کمیٹی میں فائنل کیا تھا وہ فائنل ڈرافٹ میں نہیں تھاہم نے بل میں وفاق کے جو اختیارات نکالے تھے وہ شامل کردئیے گئے،حکومت نے اس میں بدنیتی کا مظاہرہ کیا ہے،اسپیکر کی جانب سے بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن اراکین ایوان سے واک آوٹ کرگئے ،تاہم وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ان کو مناکر لے آئے ،اس دوران واک آوٹ نہ کرنے والے اپوزیشن رکن اسمبلی میر اسد بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ اپوزیشن والے ٹوپی ڈرامہ کررہے ہیں،جب انہوں نے بل پر دستخط کئے تو اب واک آوٹ کیوں کررہے ہیں،میں مائنز اینڈ منرل بل کے خلاف ہوں اور رہوں گااس موقع پر وزیر ا علی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے مائنزاینڈ منرل بل پریہ بات سامنے آئی کہ ڈرافٹ کچھ اور،بل کچھ اور تھا،اس کے لئے ایک کمیٹی بنائی جائے جو اس بات کی تحقیقات کرے، وزیر اعلی ہاوس کے دروازے کھلے ہیںاپوزیشن اراکین آئیں ، بل پر دوبارہ بیٹھ جاتے ہیں، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی نے مائنز اینڈ منرل بل کے حوالے سے تحقیقات کرانے کااعلان کردیااپوزیشن اراکین کے واک آوٹ کو ٹوپی ڈرامہ کہنے پر رکن اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور میراسد بلوچ میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے مائنز اینڈ منرل بل پر دستخط نہ کرنے کے باوجود منظوری پر احتجاج نہ کرنے پر صوبے کے عوام سے معافی مانگ لی۔