سرگودھاپولیس کی کارروائی،منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار

ہفتہ 3 مئی 2025 14:53

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) سرگودہا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ تھانہ شاہ نکڈر کےعلاقہ چک 165 شمالی کا رہائشی انیس بلوچ سرگودھا کے مختلف تھانوں میں پولیس کومطلوب تھا۔

(جاری ہے)

انیس بلوچ چک 163شمالی کے قریب ساتھیوں کے ساتھ مل کر منشیات فروخت کر رہا تھاکہ مخبر کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، پولیس اور ملزمان کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کاسلسلہ جاری رہا ،فائرنگ بند ہونے پر ایک شخص زخمی حالت میں ملا جوکہ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوچکا تھا ،شناخت ہونے پر زخمی انیس خان نکلاجو کہ سرگودھا پولیس کو متعدد تھانوں میں مطلوب تھا ۔