Live Updates

ڈاکٹر رضا محمد کی اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے لیے خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ خواجہ رمیض حسن

ان کے 3 سالہ صدارت کے دوران ادارے کی قومی اور بین الاقوامی کارکردگی تاریخ میں اہم باب کی حیثیت سے یاد رکھی جائیں گی۔ رہنما مسلم لیگ ق

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 3 مئی 2025 13:46

ڈاکٹر رضا محمد کی اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے لیے خدمات قابلِ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ قومی پالیسی سازی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا دارومدار آئین اور قانون کی بالادستی سے مشروط ہے۔

(جاری ہے)

مثبت پالیسی کے اطلاق سے ریاست کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنانے میں کلیدی نتائج مرتب کیے جاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رضا محمد کی اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے لیے خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ان کے 3 سالہ صدارت کے دوران ادارے کی قومی اور بین الاقوامی کارکردگی تاریخ میں اہم باب کی حیثیت سے یاد رکھی جائیں گی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات