پاک عرب سوسائٹی کے مالک کی ضمانت منسوخی کیلئے شوکاز نوٹس جاری ہونے کیخلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر

ہفتہ 3 مئی 2025 15:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے پاک عرب سوسائٹی کے مالک وقار احمد خان کوضمانت منسوخی کا شوکاز نوٹس جاری کرنے کے خلاف درخواست 6مئی کو سماعت کے لئے مقرر کردی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کا تین رکنی بنچ 6مئی کو وقار احمد خان کی درخواست پر سماعت کرے گا ،بنچ کی سربراہی چیف جسٹس عالیہ نیلم کریں گی ،جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ تین رکنی بنچ میں شامل ہیں ،عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو 27اے کا نوٹس جاری کررکھا ہے ، عدالت نے سوال اٹھا رکھا ہے کہ کیا نیب کے متعلق کیس سنگل بنچ سن سکتا ہے، یا ڈویژن بنچ ، عدالتی معاونت کی جائے ، درخواست گزار کی جانب سے فاروق ایچ نائیک اور علی سبطین فاضلی ایڈوکیٹس پیش ہوں گے ، جبکہ وفاق اور پنجاب حکومت کے لاء افسران بھی پیش ہوں گے ۔