معاشرے کی برائیوں کو اجاگر اور خاتمے کیلئے صحافی برادری کا کردار کلیدی ہے،وزیرتوانائی سندھ

بلاول بھٹو کی ہدایت پر حکومت سندھ نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے گرانقدر اقدامات کیئے ہیں، ناصر شاہ

ہفتہ 3 مئی 2025 15:51

معاشرے کی برائیوں کو اجاگر اور خاتمے کیلئے صحافی برادری کا کردار کلیدی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)صوبائی وزیر توانائی و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر شہید صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر حکومت سندھ نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے گرانقدر اقدامات کئے ہیں اور حق اور سچ بات لکھنے و کہنے والا صحافی لائق تحسین ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ معاشرے کی برائیوں کو اجاگر اور خاتمے کیلئے صحافی برادری کا کردار کلیدی ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ نے صحافیوں کو فرائض کی ادائیگی کیلئے محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا ہے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ صحافی برادری سندھ حکومت کی جانب سے عوامی فلاحی منصوبوں کو میڈیا میں اجاگر کرے اور سندھ میں جاری بے شمار ترقیاتی اسکیمیں صحافیوں کی جانب سے تشہیر کی منتظر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سچ لکھنے اور بولنے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر حکومت سندھ نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے گرانقدر اقدامات کیئے ہیں اور صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے سندھ حکومت کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔