سرگودھا،سگے بیٹوں کے ظلم کا شکار بزرگ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا

ہفتہ 3 مئی 2025 16:02

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)سگے بیٹوں کے ظلم کا شکار بزرگ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا جس کی نعش تحویل میں لیکر پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ میانوالی میں گلمیری کے سردار خان کو سگے بیٹوں نے زنجیروں میں جکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کو تھانہ صدر پولیس نے 26 اپریل کو گھر سے زنجیروں میں بندھے ہوئے بازیاب کر کے ہسپتال منتقل کیا جہاں چھٹے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بزرگ دم توڑ گیا جس کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے تحویل میں لیکر پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :