سرگودھا سمیت صوبہ کے 36اضلاع میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی38نئے تھانے قائم

ہفتہ 3 مئی 2025 16:02

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)حکومت پنجاب نے سرگودھا ریجن سمیت صوبہ کے 36اضلاع میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے 38نئے تھانے قائم کر دیئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے سرگودھا ریجن میں خوشاب، میانوالی، سرگودھا،بھکر سمیت صوبہ کے 36 اضلاع میں کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی38 نئے تھانے قائم کر دیئے جن میں لاہور میں 3 اور دیگر تمام اضلاع میں ایک ایک تھانہ قائم کیا گیا۔ جس میں ترجمان کا کہنا ہے کہ جن کے قیام سے جرائم کی روک تھام اور قیام امن میں مدد ملے گی اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو سنگین جرائم کی سرکوبی کیلئے جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔