امریکا کا دفاعی بجٹ 13 فیصد بڑھانے کا فیصلہ

بجٹ 2026 میں غیر دفاعی بجٹ 23 فیصد کم کرنے کی تجویز

ہفتہ 3 مئی 2025 17:09

امریکا کا دفاعی بجٹ 13 فیصد بڑھانے کا فیصلہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)امریکا نے دفاعی بجٹ میں 13 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بجٹ 2026 میں غیر دفاعی اخراجات میں 23 فیصد کمی کی تجویز دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا نے دفاعی بجٹ میں 13 تیرہ فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وائٹ ہائوس نے بجٹ دو ہزار 26 کی سفارشات تیار کرلیں، دفاعی بجٹ ایک ہزار ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاس سے جاری دستاویزات کے مطابق ہوم لینڈ سیکیورٹی کے اخراجات میں 65 فیصد اضافہ کیا جائے گا، دفاع کے علاوہ باقی اخراجات میں 23 فیصد تک کمی کی سفارش کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ناسا کو چاند کی تسخیر کیلئے 7 ارب اور مریخ پر قدم رکھنے کے پروگرام کیلئے ایک ارب ڈالر دیئے جائیں گے۔ امریکی بجٹ میں بین الاقوامی امداد کیلئے یو ایس ایڈ اور دیگر اداروں کیلئے صرف 3 ارب ڈالر بجٹ رکھنے کا پلان ہے۔