جے یوآئی پنجاب کا پروفیسرساجد میر کی وفات پراظہارافسوس

ہفتہ 3 مئی 2025 17:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء) جمعیت علماء اسلام صوبہ پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں، سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار، نائب امرا مولانا محمد صفی اللہ، سید زکریا شاہ، علامہ یحییٰ عباسی، مولانا جمال عبدالناصر، ناظمین نور خان ہانس، مولانا سعید الرحمن سرور، مفتی شاہد مسعود، مولانا عامر فاروق عباسی، صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز، حافظ محمد تنویر، مولانا عبدالمجید توحیدی اور اسید الرحمن خواجہ نے مرکزی جمعی اہلحدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اظہار تعزیت و افسوس کیا ہے۔

رہنمائوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پروفیسر ساجد میر کی وفات عالم کی موت عالم کی موت کا مصداق ہے، پروفیسر ساجد میر اعتدال پسند، مدبر اور وحدت کے داعی رہنما تھے،مرحوم کی ہمہ جہت خدمات تھیں اور قابل رشک کردار کے مالک تھے۔

(جاری ہے)

پروفیسر صاحب مرحوم مہربان بزرگ اور انتہائی مشفق شخصیت تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے دنیا بھر میں ہر فورم پر اسلام کی سربلندی کے لئے آواز بلند کی،اللہ تعالی مرحوم کی مساعی جمیلہ قبول فرمائے اور شایان شان اجر جزیل سے نوازے۔ اللہ تعالی مرحوم کو اعلی علیین میں مقام عطا فرمائے۔ اللہ تعالی مرحوم کے اہل خانہ، کارکنان، متعلقین اور تمام مذہبی حلقوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :