Live Updates

چینی وفد کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

ہفتہ 3 مئی 2025 17:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)چین کے وفد نے پنجاب یونیورسٹی شعبہ تاریخ ومطالعہ پاکستان کا دورہ کیا۔اس موقع پرپنجاب یونیورسٹی ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینیٹیزپروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین نے معززمہمانوں کو خوش آمدیدکرتے ہوئے شعبہ میں جاری تعلیمی سرگرمیوں اوراساتذہ بارے تعارف پیش کیا۔

(جاری ہے)

وفد کے شرکاء نے تعلیمی تعاون، ثقافتی تبادلے اور شعبہ تاریخ اور چینی یونیورسٹیوں کے درمیان مستقبل کی شراکت داریوں پرسیر حاصل بات چیت کی۔

پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین نے کہا کہ یہ دورہ تاریخی اور علاقائی مطالعات کے شعبے میں باہمی افہام و تفہیم اور تعاون کو مضبوط بنانے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ تاریخ آئندہ بھی تعلیمی روابط اور مشترکہ سیکھنے کے تجربات کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات