
اردو زبان کے صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف شاعر محسن نقوی کا78واں یوم پیدائش 5مئی پیر کو منایا جائے گا
ہفتہ 3 مئی 2025 18:59
(جاری ہے)
محسن نقوی 5مئی 1947ء کوجنوبی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان کے گائوں سادات میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنی تعلیم ڈیرہ غازی خان،ملتان اور لاہورکے تدریسی اداروں سے حاصل کی یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ محسن نقوی کا اصل نام غلام عباس جبکہ محسن ان کا قلمی نام تھا لیکن وہ محسن نقوی کے نام سے مشہور ہوئے محسن نقوی کا شمار اردو ادب کے صف اول کے شعرا ء میں ہوتا ہے انہیں غزل آوارگی سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی۔
ان کی معروف ترین کتب میں ’’عذاب دید،خیمہ جاں،رخت شب،فرات فکر،روز حرف،برگ صحرا،بند قبا‘‘ اور دیگر قابل ذکر ہیں وہ مسلک اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے ذاکر تھے وہ مرثیہ گوئی میں بھی ثانی نہیں رکھتے تھے۔معروف شاعر محسن نقوی کو1994ء میںصدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔محسن نقوی 15جنوری 1996ء کو نامعلوم افراد کی گولیاں کا نشانہ بن کر ہمیشہ کیلئے بچھڑ گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی، 28 کروڑ روپے کے بین الاقوامی فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار
-
بھارتی ایئر لائنز کو 10 روز میں 225 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان
-
وزارت تجارت کا بڑا اقدام،بھارتی مصنوعات پاکستان کی زمینی، فضائی یا سمندری راستے سے نہیں گزرسکیں گی
-
جنوبی پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
-
کراچی،تقریباً ہر چائے خانے پر پتی اور دودھ میں خطرناک کیمیکلز کی ملاوٹ کا انکشاف
-
بھارتی فوجی گاڑی حادثے کا شکار،3 اہلکار ہلاک، ناقص دیکھ بھال اور لاپرواہی بے نقاب
-
مودی اور عمران خان نے آئی ایم ایف میں پاکستان کے قرضے رکوانے کی کوشش کی، خرم دستگیر
-
کراچی،سفید کار گینگ کی بڑی واردات، جعلی پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے سے محروم کر دیا
-
مودی کو خبردار کرتا ہوں پیار کرو گے تو پیار کریں گے، آنکھیں دکھا گے تو آنکھیں نکال لیں گے،گورنرسندھ
-
چوہدری شافع حسین سے چین کی سرمایہ کار کمپنیوں کے حکام کی ملاقات،پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا عندیہ
-
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کے آغاز کی تیاریاں عروج پر
-
لیبیا کشتی حادثہ میں جاں بحق مزید دو پاکستانیوں کی میتیں لاہور پہنچا دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.