Live Updates

پاکستانی میزائل تجربے سے بھارت خوفزدہ، میڈیا میں چیخ و پکار شروع

ہفتہ 3 مئی 2025 19:38

پاکستانی میزائل تجربے سے بھارت خوفزدہ، میڈیا میں چیخ و پکار شروع
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء)پاکستان کی جانب سے ’’ابدالی نیوکلئیر میزائل‘‘ کے تجربے نے بھارت میں ہلچل مچادی ہے۔ پہلگام حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، اور خود میزائل تجربے کرنے والا بھارت پاکستان کے اس اقدام کو اشتعال انگیزی قرار دے رہا ہے۔پاکستان کے بیلسٹک میزائل تجربے کی خبر نے بھارتی میڈیا میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، پاکستان نے گزشتہ دنوں میں سمندری مشقوں میں شدت پیدا کی ہے اور لائن آف کنٹرول پر قیامت ڈھا دی ہے۔پاکستان کی اس سرگرمی نے بھارت میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، جہاں اسے ایک ’’چیلنج‘‘ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ میزائل تجربہ ایک ’’خطرناک اقدام‘‘ اور ’’پاکستان کی جانب سے بھارت کو اشتعال دینے کی واضح کوشش‘‘ ہے۔

(جاری ہے)

پہلگام حملے کے بعد پاکستان نے مسلسل سمندری وارننگ جاری کی ہیں، عرب سمندر میں مشقوں میں اضافہ کیا اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کا مؤثر انداز میں جوب دینا جاری رکھا ہے۔میزائلوں کے علاوہ پاکستان کے 5 خاص ہتھیار جن سے بھارت خوفزدہ ہے پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی بھارتی حملے کا بھرپور جواب دے گا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات