Live Updates

آزادی صحافت اور آزادی اظہار ملک کی ترقی کا ضامن ہے‘حافظ حمداللہ

ہفتہ 3 مئی 2025 19:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ آزادی صحافت اور آزادی اظہار ملک کی ترقی کا ضامن ہے‘پاکستا میں پیکا جیسے سیاہ قانون کے تحت آزادی صحافت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے۔یوم صحافت پرمرکزی رہنما جے یو آئی حافظ حمداللہ نے بیان میں کہا کہ آزادی صحافت اور آزادی اظہار ملک کی ترقی کا ضامن ہے۔

پاکستان آزادی صحافت میں دنیا کے خطرناک ممالک میں شمار ہوتا ہے۔ گذشتہ سال پاکستان میں متعدد صحافی قتل ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سو سے زیادہ مقدمات درج کئے گئے ہیں اور دوسو سے زائد صحافیوں کو نوٹس ملے ہیں۔پاکستا میں پیکا جیسے سیاہ قانون کے تحت آزادی صحافت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جے یو آئی یکسر مسترد کرچکی ہے اور مسترد کرتی ہے۔

ریاستی اور غیر ریاستی جبر کی مبینہ کاروائیوں سے آزادی صحافت کو شدید خطرات لاحق ہیںلیکن جے یو آئی آزادانہ اورذمہ دارانہ سچائی پر مبنی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جبر اور دباو کے باوجود جے یو آئی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی اور پیکا جیسے سیاہ قوانین کو جے ہو آئی مسترد کرنے کے ساتھ ساتھ سمندر برد کریگی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات