یونیورسٹی آف بلوچستان نے ہائر ایجوکیشن ڈیولپمنٹ پروگرام (ایچ ای ڈی پی) کے تحت، رلڈ بینک کے تعاون سےکوئٹہ کالجوں میں LSAT ٹیسٹ کا انعقاد

ہفتہ 3 مئی 2025 22:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) یونیورسٹی آف بلوچستان نے ایچ ای سی کے ہائر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پروگرام (ایچ ای ڈی پی) کے تحت ورلڈ بینک کے تعاون سےکوئٹہ کے پانچ کالجوں میں LSAT ٹیسٹ کا کامیابی سے انعقاد کیاگیا۔ اس کا مقصد طلباء کی عمومی صلاحیتوںLSAT معلوماتی نظم و نسق، ابلاغ، اور مسئلہ حل کرنے کی مہارتوں کا جائزہ لینا ہے۔

یہ ٹیسٹ ملک بھر کے منسلک کالجوں میں منعقد کیا گیا جس میں بلوچستان کے پانچ کالجوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کی قیادت میں کالجوں میں بی ایس پروگرامز کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں یہ ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اس سلسلے میں پروفیسر محمد حسین بلوچ، ڈائریکٹر کالجز بلوچستان ڈاکٹر عاشف سجاد ڈائریکٹر (QAAD) اور ڈاکٹر طارق اسماعیل نے کلیدی کردار ادا کیا۔اس پروگرام کا مجموعی مقصد کالجوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے تاکہ طلباء کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اعلیٰ تعلیم فراہم کی جا سکے۔ ایچ ای سی ، یونیورسٹی آف بلوچستان اور ورلڈ بینک کے مابین یہ اشتراک اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں ایک مثبت پیش رفت ہے۔