راولپنڈی: میگا فون ، بیٹری سسٹم پر لاؤڈ سپیکرکے ذریعے گلی محلوں اورشاہراہوں پرپھیری لگانے والے لوڈررکشاؤں، ریڑھی، خوانچہ فروشوں کے خلاف کاروائی کا حکم

جمعہ 25 جولائی 2025 20:31

راولپنڈی: میگا فون ، بیٹری سسٹم پر لاؤڈ سپیکرکے ذریعے گلی محلوں اورشاہراہوں ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے میگا فون اور بیٹری سسٹم پر لاؤڈ سپیکر کے ذریعے گلی محلوں اور شاہراہوں پر پھیری لگانے والے لوڈر رکشاؤں، ریڑھی اور خوانچہ فروشوں کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا کاروائی کے یہ احکامات سی پی او کی کھلی کچہری کے دوران سینئر قانون دان اور ہائی کورٹ بار کی مجلس عاملہ کے سابق رکن محمد انوار ڈار سکنہ غازی آباد راولپنڈی کینٹ کی تحریری درخواست پر جاری کئے گئے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریڑھیوں اور ہیوی لوڈنگ موٹر سائیکل ٹھیلوں پر سبزی و فروٹ فروخت کرنے والوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی میگافون لاؤڈ سپیکر پر پھیری والوں کی بلند آوازیں قانون بنانے والوں کے لئے چیلنج ہیں مختلف اشیائ فروخت کرنے والے سڑک گلی محلے میں ریڑھی بان لاؤڈ سپیکر میگافون کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں سائل اور دیگر اہل محلہ بیمار بزرگ طلبائ شدید پریشانی سے دوچار ہیں ان پھیری بازوں میں چھلی ریت والے قلفی آئس کریم سبزی پھل و دیگر اشیا فروخت کرنے والے بھی شامل ہیں جبکہ یہ قابل دست اندازی پولیس جرم ہے اسکے باوجود پولیس کاروائی سے گریزاں ہے لاوڈ سپیکر میگافون کے ذریعہ شہریوں کے لئے ذہنی اذیت کا باعث ان پھیری بازوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے جس پر سی پی او نے ایس ایچ او آر اے بازار کو حکم دیا کہ وہ قانون کے مطابق سخت کاروائی کریں واضح رہے ریڑھی بانوں میں سپیکر کلچر عام ہونے کی وجہ سے شہر بھر میں ایمپلی فائر ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے گلی محلوں میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال سے کانوں پڑی آواز سنائی نہیں دیتی۔

متعلقہ عنوان :