وزیراعظم کا سٹینڈرڈزاینڈ پورز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر اظہار مسرت

جمعہ 25 جولائی 2025 21:55

وزیراعظم کا سٹینڈرڈزاینڈ پورز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) وزیراعظم شہباز شریف نے سٹینڈرڈز اینڈ پورز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر اظہار مسرت کرتے ہوے کہا ہے کہ یہ پاکستان کے معاشی استحکام اور اصلاحات پر اعتماد کا مظہر ہے ۔

(جاری ہے)

ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے اس مشکل مرحلے میں سے پاکستان کو نکالنے پر اقتصادی ٹیم اور تمام اداروں کو خراج تحسین کیا ۔ انہوں نے کہا اصلاحات، شفافیت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے ۔