دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ندیم افضل چن

جمعہ 25 جولائی 2025 20:31

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ندیم افضل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ مستونگ آپریشن میں دہشتگردوں کے انجام پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہدائ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ندیم افضل چن نے کہا کہ قوم کے بیٹوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطن کو محفوظ بنایا ہے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہدائ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

میجر زید سلیم اور سپاہی نظم حسین کی قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی خدا تعالیٰ سے دعا ہے شہیدوں کو جنت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔