Live Updates

ملک میں جمہوری اقدارکے فروغ کے لیے میڈیا اپنا کردارادا کرے، صدرمملکت

ہفتہ 3 مئی 2025 22:45

ملک میں جمہوری اقدارکے فروغ کے لیے میڈیا اپنا کردارادا کرے، صدرمملکت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای) کے انتخابات میں کامیابی پر نو منتخب عہدے داران کو مبارکباددی ہے ۔ صدر آصف علی زرداری نے کاظم خان کو بطور صدر اور غلام نبی چانڈیو کو بطور سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے سینئر نائب صدر ایاز خان، ڈپٹی سیکرٹری جنرل تنویر شوکت اور دیگر عہدے داران کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیااور کہا کہ امید ہے کہ نو منتخب عہدے داران ملک میں اعلیٰ صحافتی اقدار کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

صدرنے کہا کہ ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے میڈیا اپنا کردار ادا کرے،امید کرتا ہوں کہ نو منتخب عہدے داران ملک میں شعبہ صحافت کی ترقی کے لیے کاوشیں جاری رکھیں گے۔صدر نے کہا کہ فیک نیوز اور غلط معلومات کے روک تھام کیلئے میڈیا اپنا کردار ادا کرے، میڈیا عوام کو اہم سیاسی، سماجی اور معاشی مسائل پر آگاہی فراہم کرنے کیلئے اہم ہے، صدر مملکت نے کونسل آف نیوز پپر ایڈیٹرز کے نو منتخب عہدیداران کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات