
پالیسی ریٹ اور بجلی کے نرخوں میں کمی کے ساتھ ساتھ تعمیرات کے شعبہ پرغیر ضروری ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے،صدر فیصل آبادچیمبر
ہفتہ 3 مئی 2025 19:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ افراط زر تاریخ کی کم ترین شرح 0.28فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ اس طرح بجلی کے نرخوں میں مزید کمی سے بھی پیداوار بڑھے گی جبکہ فاضل پیداوار کو برآمد کر کے قیمتی زرمبادلہ بھی کمایاجا سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی حلقوں میں اس بات کا برملا اعتراف کیا جا رہا ہے کہ معاشی ترقی کیلئے شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لانا اور بجلی کے نرخوں میں کمی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھاری شرح سود کی وجہ سے فیصل آباد کی صنعتیں بند ہو رہی تھیں جبکہ شرح سود میں کمی سے صنعتی عمل میں تیزی آئے گی اور بند صنعتیں دوبارہ چلنے سے جہاں برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی وہاں نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور سٹیٹ بینک کو اِن حقائق کے پیش نظر شرح سود میں 4فیصد کمی کا فیصلہ کرنا چاہیے۔ ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے بزنس کمیونٹی کو آئندہ ماہ مزید کمی کا یقین دلایا تھا۔ انہوں نے شہباز شریف سے درخواست کی کہ بجلی کو 26روپے فی یونٹ پر لایا جائے تاکہ ہماری برآمدات کی پیداواری لاگت کم ہو اور”میڈ اِن پاکستان“ مصنوعات عالمی منڈیوں میں اپنے حریف تجارتی ممالک کا مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی کی وجہ سے ابھی تک ہماری برآمدات 30سے 35۔ ارب ڈالر کے چکر میں ہی گھوم رہی ہیں جبکہ وہ ممالک جو ہم سے بہت پیچھے تھے کم پیداواری لاگت کی وجہ سے اپنی برآمدات کو 400۔ ارب تک بڑھا چکے ہیں۔ ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا کہ پراپرٹی اور تعمیرات کا شعبہ بھی حکومت کی فوری توجہ کا منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیرات کے شعبہ سے 72قسم کی صنعتیں براہ راست منسلک ہیں۔ ملک کے وسیع ترمفاد کیلئے سازگار ماحول مہیا کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پراپرٹی پر تمام غیر ضروری ٹیکسوں کو ختم کیا جائے تاکہ بیرون ملک منتقل ہونے والے سرمایے کو واپس لانے کے ساتھ ساتھ دوسرے ملکوں میں مقیم پاکستانیوں کو بھی اس شعبہ میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جا سکے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ہر پاکستانی کیلئے ایک کروڑ روپے تک کی لاگت کے ایک گھر پر سو فیصد ٹیکس معاف کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر حکومت نے ان تجاویز پر عمل کیا تو معیشت کی بحالی کی راہیں بہت جلد کھل جائیں گی۔مزید قومی خبریں
-
این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی، 28 کروڑ روپے کے بین الاقوامی فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار
-
بھارتی ایئر لائنز کو 10 روز میں 225 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان
-
وزارت تجارت کا بڑا اقدام،بھارتی مصنوعات پاکستان کی زمینی، فضائی یا سمندری راستے سے نہیں گزرسکیں گی
-
جنوبی پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
-
کراچی،تقریباً ہر چائے خانے پر پتی اور دودھ میں خطرناک کیمیکلز کی ملاوٹ کا انکشاف
-
بھارتی فوجی گاڑی حادثے کا شکار،3 اہلکار ہلاک، ناقص دیکھ بھال اور لاپرواہی بے نقاب
-
مودی اور عمران خان نے آئی ایم ایف میں پاکستان کے قرضے رکوانے کی کوشش کی، خرم دستگیر
-
کراچی،سفید کار گینگ کی بڑی واردات، جعلی پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے سے محروم کر دیا
-
مودی کو خبردار کرتا ہوں پیار کرو گے تو پیار کریں گے، آنکھیں دکھا گے تو آنکھیں نکال لیں گے،گورنرسندھ
-
چوہدری شافع حسین سے چین کی سرمایہ کار کمپنیوں کے حکام کی ملاقات،پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا عندیہ
-
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کے آغاز کی تیاریاں عروج پر
-
لیبیا کشتی حادثہ میں جاں بحق مزید دو پاکستانیوں کی میتیں لاہور پہنچا دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.