موٹرو ے گینگ ریپ کیس، سزائے موت کے قیدیوں کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مجرمان کو20 مارچ 2021 کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا

ہفتہ 3 مئی 2025 20:20

موٹرو ے گینگ ریپ کیس، سزائے موت کے قیدیوں کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں موٹروے گینگ ریپ کیس میں سزائے موت کے قیدیوں عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر، جسٹس سید شہبازعلی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ 8 مئی کو سماعت کریگا۔

(جاری ہے)

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دونوں مجرمان کو20 مارچ 2021 کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنایا، عدالت نے مجرمان کو ڈکیتی میں 14 سال قید اورڈھائی لاکھ جرمانہ بھی کیا، خاتون کی گاڑی کو نقصان پہنچانے پر مجرمان کو پانچ سال کی سزا سنائی گئی۔