
پاکستان کی معیشت تنگی سے نکل چکی، آئندہ بجٹ ترقی کا ہوگا، ہارون اختر خان
ہفتہ 3 مئی 2025 20:30
(جاری ہے)
ہارون اختر خان نے کہا کہ حکومت کاروباری طبقے کو ملکی ترقی کا محور سمجھتی اور اس کے تمام ممکنہ مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے، پاکستان کا کاروباری شخص بے پناہ پوٹینشل رکھتا اور حکومت اس کا ہاتھ تھام کر صنعتی انقلاب برپا کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سمیڈا کے ذریعے نوجوانوں کو چھوٹے قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کر سکیں اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اب SMEs کے بعد لارج اسکیل انڈسٹری پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے جس کے لیے ایک جامع پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے، بند پڑی صنعتوں کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ پیداوار میں اضافہ ہو اور روزگار کے مواقع بڑھیں۔معاشی ترقی کے لیے برآمدات کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے ہارون اختر خان نے کہا کہ آم، پیاز، سٹریس اور دیگر اجناس کی برآمدات بڑھانے پر کام جاری ہے، علاوہ ازیںپہاڑی علاقوں میں تیلدار اجناس کی کاشت کو فروغ دے کر زراعت کے شعبے کو ترقی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں حلال گوشت ودودھ کی صنعت عالمی معیار پر پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ان شعبوں میں سرمایہ کاری وسہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت گوبر سے بائیو گیس بنانے کے منصوبے پر بھی کام کر رہی ہے جس سے نہ صرف دیہی معیشت کو فائدہ پہنچے گا بلکہ ملک کا پیٹرولیم درآمدی بل بھی کم ہوگا۔گاڑیوں کے شعبے میں اہم پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے ہارون اختر خان نے کہا کہ حکومت 2، 3 اور 4 پہیوں والی گاڑیوں کے لیے نئی وہیکل پالیسی لا رہی ہے جس کا مقصد ماحول دوست اور توانائی موثر ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک وہیکلز پر ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ شہری جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکیں اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہو۔ہارون اختر خان نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک دیوالیہ نہیں ہوتا، صرف درست حکمت عملی اور فیصلہ سازی کی ضرورت ہوتی ہے، پاکستان کے برآمدکنندگان کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ عالمی منڈی میں موثر انداز میں مقابلہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ پاکستان کو 4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں جو کہ معیشت کے استحکام کی واضح علامت ہے،یہ ترسیلات نہ صرف معیشت کو سہارا دیتی ہیں بلکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا باعث بھی بنتی ہیں۔ہارون اختر خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعظم کا ویژن ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے شکنجے سے نکل کر ایک خودمختار اور خودانحصار معیشت بنے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ نہ صرف صنعتی و تجارتی ترقی کا مظہر ہوگا بلکہ اس میں نوجوانوں، کسانوں اور کاروباری طبقے کے لیے ٹھوس ریلیف وترقیاتی اقدامات شامل کیے جائیں گے۔
مزید تجارتی خبریں
-
آئی سی سی آئی-پی اے ایف ہسپتال کا بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق
-
ترسیلات زر میں اضافے سے 28 ارب ڈالر ٹریڈ ڈیفیسٹ ختم ہوا، میاں زاہد حسین
-
اوگرا نے جون 2025ء کے لئے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر کے قیمتوں میں کمی کر دی
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,600 روپے اضافہ
-
سعودی کمپنی آرامکو نے تیل و گیس کمپنی ''گو'' کے 40 فیصد حصص حاصل کرلئے
-
آٹو موبائلز کی فروخت میں مئی کے دوران 35 فیصد، جاری مالی سال میں 39 فیصد اضافہ ہوا،پاما
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 29روپے کلو کمی
-
زرمبادلہ کے ذخائر 167ملین ڈالر اضافے کے بعد 16.87ارب ڈالرہوگئے
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,000 روپے اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی
-
ملکی معیشت کے استحکام کی جانب اہم قدم‘ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے "منرلز کمپلیکس" کا قیام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.