صوابی، پولیس نے 4رکنی بین الصوبائی سنیچرو ڈکیت گینگ گرفتارکرلیا

ہفتہ 3 مئی 2025 20:50

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)لاہور پولیس نے علاقے میں سرگرم 4 رکنی بین الصوبائی سنیچرو ڈکیت گینگ کو ٹریس کر صوبہ سندھ کے کراچی میں رہائش پذیر سرغنہ سمیت گرفتارکر کے ان کے قبضے سے چھیننی گئی 05 لاکھ روپے نقدی رقم،دو عدد قیمتی موبائل فونز،آلہ خوف کلاشنکوف، پستول اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل سمیت برآمد کرلی ، ڈی ایس پی محمد اقبال خان نے ایس ایچ او تیمور سلیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ دیہہ چھوٹا لاہور میں مدعیان کی مختلف شکایات موصول ہوئی تھی کہ موٹرسائیکل پر نقاب پوش ڈکیت گروہ دکانداروں سے اسلحہ کی نوک پر نقدی رقم ،موبائل فون و دیگر قیمیتی سامان لوٹ کر فرار ہوتے ہیں ، جس پر ایس پی انوسٹی گیشن صوابی افتخار علی کی سربراہی میں ڈی ایس پی سرکل چھوٹا لاہور محمد اقبال خان کی قیادت میں ایس ایچ او چھوٹا لاہور تیمور سلیم خان،تفتیشی آفیسر زاہد خان،محرر تھانہ حسین احمد و دیگر تفتیشی آفسران طارق سعید ،عبدالامین،عدنان سعید،شہزاد خان،اسد زمان خان،عاطف زمان نے دن رات کی جدوجہد اور جدید خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈکیت گروہ تک رسائی حاصل کی ،ایس ایچ او لاہور تیمور سلیم خان معہ پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان زرولی ولد راز محمد سکنہ گمبت مردان حال کراچی،حسن علی ولد نیاز علی ،عبداللہ ولد محمد طاہر اور کامران ولد اجمل ساکنان جلسئی کو گرفتار کرکے دوران تفتیش مذکورہ ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے قبضے سے 05 لاکھ روپے نقدی،02 عدد موبائل فونز،واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل اور آلہ خوف کلاشنکوف و پستول سمیت برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

یہ ایک بین الصوبائی سنیچر/ڈکیت گروہ ہے جو کراچی و دیگر اضلاع میں بھی واردات کر چکے ہیں۔ان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔ڈکیت گروہ کا سرغنہ زرولی کراچی میں رہائش پذیر تھا،