کراچی،چاکیواڑہ میں ٹرک کی ٹکر سے بائیک سوار نوجوان جاں بحق

ہفتہ 3 مئی 2025 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)شہر قائد کے علاقے چاکیواڑہ میں ٹرک کی ٹکر سے بائیک سوار ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق واقعہ چاکیواڑہ نمبر دو میں سالار پیٹرول پمپ کے قریب پیش آیا جہاں ٹرک نے بائیک سوار کو کچل دیا۔

(جاری ہے)

جاں بحق بائیک سوار کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا، بائیک سوار کی شناخت نہیں ہوسکی اندازا عمر 30 سال کے لگ بھگ ہے۔

متعلقہ عنوان :