علامہ ساجد میر اتحادِ امت، اعتدال پسندی اور علمی بصیرت کا درخشاں ستارہ تھے ،مولانا عبدالواسع

اسلامی اقدار، آئینی جدوجہد اور قومی وحدت کے لیے علامہ ساجد میر کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں،بیان

ہفتہ 3 مئی 2025 22:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر و سینیٹر مولانا عبدالواسع اور جنرل سیکرٹری مولاناآغا محمود شاہ نے علامہ ساجد میر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ ساجد میر اتحادِ امت، اعتدال پسندی اور علمی بصیرت کا درخشاں ستارہ تھے اسلامی اقدار، آئینی جدوجہد اور قومی وحدت کے لیے علامہ ساجد میر کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اور علامہ ساجد میر کا تعلق باہمی اعتماد اور دینی ہم آہنگی پر قائم رہاجمہوری جدوجہد میں علامہ ساجد میر کا کردار ہمیشہ سنجیدگی، وقار اور بالغ نظری کا آئینہ رہا،اسلام کے دفاع اور دینی تشخص کے تحفظ میں ان کی کاوشیں ناقابلِ مثال ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علامہ ساجد میر نے ہر فورم پر دین، ملت اور وطن کے وقار کو مقدم رکھاجمعیت علماء اسلام بلوچستان اس عظیم سانحہ پر مرکزی جماعت اہل الحدیث سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی علمی، دینی اور سیاسی خدمات پر پوری ملت اسلامیہ کو فخر ہے علامہ ساجد میر کی رحلت ملت اسلامیہ کے لیے ایک عظیم نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ دینی وحدت، علمی فہم اور فکری بلندی علامہ ساجد میر کی پہچان رہی ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے پسماندگان، وابستگان، کارکنان اور جماعت اہل الحدیث سے دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان علامہ ساجد میر کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے کہا کہ علم و عمل کے پیکر، اتحاد و اخلاص کے علمبردار آج ہم سے رخصت ہو گئے مرحوم کی جدوجہد نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

متعلقہ عنوان :