Live Updates

فلم انڈسٹری کے سینئر رائٹر محمد کمال پاشا انتقال کر گئے ،نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا

ہفتہ 3 مئی 2025 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر رائٹر محمد کمال پاشا لاہور میں انتقال کر گئے جنہیں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ فلم انڈسٹری کے سینئر رائٹر محمد کمال پاشا علالت کے باعث زیر علاج تھے اورگزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔

(جاری ہے)

محمد کمال پاشا کی نماز جنازہ میانی صاحب جناز گاہ میں ادا کی گئی جس میں ہدایتکار محمد پرویز کلیم،ناصر ادیب،مسعود بٹ، نور الحسن،التمش بٹ،ملک یعقوب نور،اچھی خان،خاور خان ،عبداللہ کمال پاشا ، علی کمال پاشا،رانا الیاس،مختار احمد،اقبال حیدر ،شمشاد علی ،خاور نعیم ہاشمی ،اسلم گڑا،بابرچٹا،اشفاق کاظمی ،شاہد رانا،معین بٹ،ندیم چیمہ،خاقان غازی سمیت دیگر شریک ہوئے۔

کمال پاشا کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات