Live Updates

آزاد صحافت مہذب معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے،الحاج ایوب غوری

پاکستان میں صحافیوں کو پابندیوں، حملوں،پیکا ایکٹ جیسے قوانین کا سامنا ،ضلعی صدروسیم غوری

اتوار 4 مئی 2025 10:55

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)صحافت کے عالمی دن کے موقع پر بابائے صحافت حجرہ شاہ مقیم الحاج غوری ایوب علی فریدی اور سینئر صحافی وسیم احمد غوری نے کہا ہے کہ صحافت صرف ایک پیشہ نہیں بلکہ ایک عظیم مشن اور قوم کی آنکھوں، کانوں اور زبان کا نام ہے، ایک آزاد اور ذمہ دار صحافت کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے، جو عوام اور ریاست کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صحافی برادری کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے، کبھی اظہارِ رائے پر پابندیاں، کبھی حق گوئی کی پاداش میں حملے، اور کبھی پیکا ایکٹ جیسے قوانین کے ذریعے صحافتی آزادی کو سلب کرنے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔

ایسے اقدامات نہ صرف آئین کی روح کے منافی ہیں بلکہ عوام کے بنیادی جمہوری حق، یعنی حقِ معلومات، پر بھی حملہ ہیں،ان خیا لات کا اظہار انہوں ے عالمی یوم صحافت کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا ، غوری ایوب علی فریدی نے مزید کہا کہ صحافیوں کو آئے روز دھمکیاں، تشدد، مالی دبائو اور سوشل میڈیا پر کردار کشی جیسے مسائل کا سامنا ہے، لیکن اس کے باوجود صحافی برادری اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر سچ کی تلاش اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے پرعزم ہے،سینئر صحافی ضلعی صدر پنجاب پریس کلب وسیم احمد غوری نے کہا کہ آج کا دن ہم سب کو یہ یاد دلاتا ہے کہ آزادی صحافت کے بغیر کوئی بھی جمہوریت مکمل نہیں ہو سکتی۔

(جاری ہے)

صحافیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ میڈیا ورکرز کے تحفظ کے لیے موثر قانون سازی کی جائے، پیکا ایکٹ میں اصلاحات کی جائیں اورکارکن صحافیوں کے معاشی مسائل حل کیے جائیں،بیان کے آخر میں دونوں صحافیوں نے نوجوان صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ سچائی، غیرجانبداری اور اخلاقی اقدار کو اپناتے ہوئے صحافت کو ایک مشن کے طور پر آگے بڑھائیں، کیونکہ ایک باشعور صحافی ہی ایک باخبر معاشرے کی ضمانت ہوتا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات