انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں،ڈکیت گینگ اور ڈرگ سپلائر گرفتار

گھموں گینگ سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا، منشیات فروش انور سے گیارہ کلو چرس برآمد

اتوار 4 مئی 2025 10:55

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)گھموں ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گھموں ڈکیت گینگ کے سرغنہ مزمل عرف گھموں کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے ڈکیتی اور راہزنی کی 14،وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،دریں اثناء پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے منشیات کے بڑے سپلائر انور خان کو موڑ وساویوالہ سے گرفتار کر 11،کلوگرام چرس برآمد کرلی،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :