پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی ایک بار پھر ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد

محمد علی نقوی کی اس بار نامزدگی ان کی دستاویزی فلم ’’ٹرننگ پوائنٹ: دی بمب اینڈ دی کولڈ وار‘‘کے ذریعے ملی

اتوار 4 مئی 2025 10:55

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی کو ایک بار پھر ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے۔محمد علی نقوی کی اس بار نامزدگی ان کی دستاویزی فلم ’’ٹرننگ پوائنٹ: دی بمب اینڈ دی کولڈ وار‘‘کے ذریعے ملی ، جسے بہترین تاریخی دستاویزی فلم کی کیٹیگری میں جگہ دی گئی ہے۔محمد علی نقوی کی ایمی ایوارڈ کیلیے یہ چوتھی نامزدگی ہے۔

2023 میں پرائم ٹائم ایمی میں نامزدگی حاصل کر نے والے وہ پہلے پاکستانی تھے۔

(جاری ہے)

محمد علی نقوی نے ایمی ایوارڈمیں نامزدگی کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایمی ایوارڈ کیلیے ایک بار پھر نامزد ہونا ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر سرحدوں سے پار تک کہانیاں پہنچانا ایک ایسا اعزاز ہے جسے وہ ہلکا نہیں لیتے۔واضح رہے کہ ایمی ایوارڈ (Emmy Award) ایک معتبر امریکی ایوارڈ ہے جو ٹیلی ویژن کی دنیا میں نمایاں کارکردگی پر دیا جاتا ہے، بالکل ویسے ہی جیسے فلموں کے لیے آسکر ایوارڈ اور موسیقی کے لیے گریمی ایوارڈ ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :