بھارت پاکستان کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے‘ ہمایوں اختر خان

بھارت نے جارحیت کی تو ساری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ لڑے گی،بیان جاری

اتوار 4 مئی 2025 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے جارحیت کی تو ساری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ لڑے گی۔اپنے ایک بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ہم شہدا کے وارث ہیں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے لیکن اگر بھارت نے جارحیت کی تو ساری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ لڑے گی۔ہمایوں اخترخان نے حلقے کے کسانوں، سماجی شخصیات اور علاقہ عمائدین سے ملاقاتوں کے دوران بتایا کہ وہ حلقہ این اے 97 کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور آواز بلند کر رہے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کے ساتھ رابطے میں ہیں، حلقے میں سیاسی دفاتر قائم ہیں۔