آج فائرفائٹرز کی جرأت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے،وزیراعلی سندھ

اتوار 4 مئی 2025 12:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2025ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج کا دن فائرفائٹرز کی جرأت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے،فائرفائٹرز اصل ہیرو ہیں،جو اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر دوسروں کی زندگیاں بچاتے ہیں۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق فائر فائٹرز کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےکہا کہ فائرفائٹرز عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے، فائرفائٹرز آگ پر بروقت قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں تاکہ بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایسے کئی واقعات موجود ہیں جہاں فائرفائٹرز نے اپنی جانیں قربان کرکے فرائض نبھائے۔انہوں نے کہا کہ فائرفائٹرز نہ صرف انسانی جانیں بچاتے ہیں بلکہ ماحول کی بھی حفاظت کرتے ہیں،جنگلات کو محفوظ بنانے میں بھی فائرفائٹرز کا کردار قابلِ تحسین ہے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں سندھ بھر کے فائر فائٹرز کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :