Live Updates

بھارت بھرمیں مسلمانوں کے خلاف بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر کریک ڈائون جاری

آسام میں ایک اور شخص کو پاکستان کا دفاع کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے،وزیر اعلیٰ ہمانتابسوا سرما

اتوار 4 مئی 2025 13:25

گوہاٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)بھارت بھرمیں مسلمانوں کے خلاف بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر جاری کریک ڈائون کے دوران پہلگام حملے کے بعد مبینہ طور پر پاکستان کا دفاع کرنے کے الزام پر ریاست آسام سے ایک اور شخص کوگرفتار کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس بات کی تصدیق آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے کی۔اس کے ساتھ ہی اس طرح کے معاملات میں مجموعی طوپر 37افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع دھوبری سے گرفتار شخص کی شناخت عمار علی کے نام سے ہوئی ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات