Live Updates

روس کابھارت پر کشیدگی بڑھانے کی بجائے پاکستان سے مذاکرات پر زور

اتوار 4 مئی 2025 13:50

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2025ء) روس نے ایک بار پھر بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زوردیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے رابطہ کر کے کہا کہ دونوں ممالک کوشملہ معاہدہ اور لاہور ایگریمنٹ کی روشنی میں سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ روس امن کا حامی ہے اور خطے میں استحکام کے لیے ضروری ہے کہ بھارت کشیدگی کو بڑھانے کے بجائے بات چیت کو ترجیح دے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات