وائی فائی انٹینے کو ٹھیک کرتے ہوئے نوجوان بجلی کی تاروں سے چھو کر جاں بحق

اتوار 4 مئی 2025 15:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)باٹا پور جلو موڑ کے علاقہ میں 24 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔24 سالہ نوجوان شہزاد چھت پر لگے وائی فائی انٹینے کو ٹھیک کرتے ہوئے بجلی کی تاروں سے چھو کر موقع پر دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

متوفی دیپالپور کا رہائشی تھا، ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے اس کے آبائی گھر منتقل کر دیا گیا ۔