راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار

اتوار 4 مئی 2025 16:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2025ء) راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں عوام سے اسلحہ کی نوک پر لوٹ مار کرنے والے گینگز کے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔اتوار کو پولیس ترجمان کے مطابق دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4 رکنی جواد گینگ کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزمان میں جواد،شہزادہ، رعیت عباس اور علی شامل ہیں،ملزمان سے چھینے گئے 2 موٹرسائیکل، مسروقہ رقم 8 ہزار 500 روپے اور 3 موبائل فونز بھی برآمد ہوئے۔

(جاری ہے)

آر اے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں کامران اور تہذیب شامل ہیں، ملزمان سے 6 مسروقہ موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم 17 ہزار روپے برآمد ہوئی۔ صدرواہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں یاسر، حیدر، بشارت اور سونیا بی بی شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ رقم 39 ہزار روپے اور اسلحہ برآمدہوا۔ ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :