ضلعی انتظامیہ کی ناقص گوشت کے خلاف کارروائی

اتوار 4 مئی 2025 16:10

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2025ء) ضلعی انتظامیہ بٹگرام نے ناقص گوشت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیرمعیاری گوشت کی بھاری مقدار تلف کرتے ہوئے ذمہ دارافراد پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I اختر رسول نے محکمہ صحت اورلائیو اسٹاک کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ گوشت کا معائنہ کیا اور غیر معیاری گوشت کو فوری طور پر تلف کر دیا گیا جبکہ ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ انسانی صحت سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :