پٹنی اسپتال کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

300سے زائد افراد کا مفت معائنہ اور ٹیسٹ کیا گیا ،اہلیان علاقہ نے پٹنی چیریٹیبل اسپتال کی کاوشوں کو سراہا

اتوار 4 مئی 2025 17:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)پٹنی چیریٹیبل ہاسپٹل نیو کراچی پر باس پٹن سمیت پٹنی مسلم جماعت کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا فری کنسلٹنٹ اوپی ڈی ہڈی و جوڑ کی فری ایکسرے فری بی ایم ڈی ٹیسٹ کیے گئے جس میں ہڈی اور جوڑ کا معائنہ بھی کیا گیا ماہر امراض بون کیئر ڈاکٹر دانش صدیقی ماہر امراض جلد ڈاکٹر عامر کاظم ماہر امراض فریزو تھراپی ڈاکٹر اقصی عجب گل اور دیگر اسٹاف نے اپنی خدمات سرانجام دی پٹنی چہر ٹیبل ہاسپٹل کا ایک سال کمپلیٹ ہونے پر کیک کاٹا گیا اور مبارکباد پیش کی گئی مہمانوں میں پٹنی مسلم جماعت کہ صدر ولی محمد ال میچ میکرز سی ای او سمی شیخ معروف سوشل ورکر نوید لطیف قادری ایڈوکیٹ ندیم شہزاد ہاشمی جنید راجپوت ملک شکیل احمد اور پٹنی جماعت کے اہم رکنوں نے شرکت کی فری میڈیکل کیمپ میں 300 سے زائد افراد نے جس میں بزرگ بچے اور خواتین کو فری طبی چیک اپ اور فری ادویات فراہم کی گئی عوام کا کہنا تھا کہ پٹنی چیریٹیبل ہاسپٹل نیو کراچی کی عوام کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں یہاں ہر وہ سہولیات موجود ہیں جو کسی بڑے ہاسپٹل میں ہوتی ہیں اور 100 روپے کی فیس میں ماہر تجربے کار ڈاکٹرز چیک اپ کرتے ہیں ہم پٹنی چیریٹیبل اسپتال کے اونر اور تمام اسٹاف کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ایک سال کمپلیٹ ہونے پر مبارکباد بھی پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :