لاہور لٹریری فیسٹیول کا نیویارک ،امریکہ میں انعقاد

،پاکستانی زبان وادب ،تاریخ و تمدن گفتگو کے سیشن بہت ثمر آور رہے‘چیئرمین الحمراء و بانی ایل ایل ایف رضی احمد

اتوار 4 مئی 2025 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)چیئرمین بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل الحمراء و سی ای او لاہور لٹریری فیسٹیول رضی احمدنے نیویارک میں منعقد ہونے والے ایل ایل ایف کے نئے ایڈیشن کے موقع پر کہا کہ دنیا میں سوچنے سمجھنے کے نئے انداز رائج ہوچکے ،ْ جس سے ہم آہنگ ہونے کے لئے ایل ایل ایف کو پاکستان سمیت دنیا کے کونے کونے میں منعقد کر رہے ہیں تاکہ ہم اپنی آواز کو بہتر انداز میں دنیا کے سامنے رکھ سکیں،نیویارک میں پاکستان کے لٹریچر کو دنیا کے ادب کے ساتھ رکھ کر دیکھا گیا ،ہماری سرزمین میں زندہ ادب کی روایت ،ْ ایسی ہی کاوشیوں کی بدولت قائم ہے۔

انھوں نے کہا کہ میری کوشش ،ْ اپنے ادیب اور اسکے کام کو سربلندی پر لے کر جانا ہے اور میںاس میں کامیاب ہورہا ہوں،نیویارک ادبی دنیا کا مرکز سمجھا جاتا ہے جہاں پاکستان کی تاریخ ،ورثہ ،تہذیب وتمدن ،فن وثقافت پر گفتگو کے سیشن ہونا قابل فخر امر ہے، پنجابی شاعری کے محفلیں سجنابڑا کارنامہ ہے،پاکستان کے ورثہ ،ماضی کی بقاء اور مستقبل کی راہ تلاش کرنا ،ْ جوں شیر لانے کے مترادف ہیں ،یہ سارے معرکے ایل ایل ایف نے سر کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور لٹریر ی فیسٹیول جوکہ جنوبی ایشاء کے سب سے بڑے ادبی وثقافتی پروگرام کا درجہ رکھتا ہے ،ْ میں مختلف کتب کی تقریب رونمائی ہوئی،افسانے ،نان فکشن ،آرٹ ، سائنس، تاریخ،سیاست،موسیقی، شاعری،ناول و ڈائیلاگ کے دیگر نشستوں کا انعقاد ہوا جس میں مندوبین کی طرف سے اظہار خیال کیا گیا۔یوتھ کا مشاعرہ ہوا۔ قوالی کی محفل بھی ایل ایل ایف ،ْ نیویارک کا حصہ تھی جس میں سمی برادران نے پرفارم کیا۔ایل ایل ایف کے مندوبین میں منان احمد، افتخار دادی، قدسیہ رحیم،وساکا ڈسئی،ممتاز مصطفی،مشل حسین،نصرت درانی، استاد نصرالدین سمی،امینہ طاہر خان،ماشاء اللہ سیف و دیگر نے شرکت کی اور تاریخ میں اپنا نام اور کام رقم کیا۔